تھسارا پریرا نے چھکوں کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ویلنگٹن(امت نیوز)سری لنکن بلے باز تھساراپریرانے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکوں کا23سال پراناسنتھ جے سوریا کاریکارڈ توڑ کر نیاملکی ریکارڈ قائم کر دیا،10سالہ کیریئر میں پہلی سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ساتھ کیریئر کے2ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پریرا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز بائولرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے74گیندوں پر13چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے140رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے،انہوں نےاننگز میں13چھکے لگاکرجے سوریا کا23 سال پرانا ملکی ریکارڈتوڑ دیا،جنہوں نے1996ء میں پاکستان کے خلاف میچ میں11چھکے لگا کر ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا،اسطرح وہ اننگز میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے چھٹے بلے بازبن گئے ہیں،روہت شرما،اے بی ڈی ویلیئرز اور کرس گیل نے16،16چھکے لگارکھے تھے۔

Comments (0)
Add Comment