صرف پیٹرول گاڑیوں پر مری آنے کی ہدایت

راولپنڈی(خبرنگارخصوصی)سیاحوں کوصرف پیٹرول گاڑیوں میں مری آنے کی ہدایت کی گئی ہے،بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار کا رخ کرنے پر سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف ٹریفک انتظامات کی نگرانی کےلیے خود مری پہنچ گئے اور شہر میں سیاحوں کی سہولت کیلیےٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کرنے کے علاوہ سیاحوں کو پھنسنے کی صورت میں ہیلپ لائن 0519269200 پررابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی مدد کی جاسکے ٹریفک پولیس کی جانب سے اور سیاحوں کےلیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں اور سیاحوں سے استدعا کی گئی ہے کہ سیاح صرف پیٹرول گاڑی پر ہی مری کا رخ کریں ،گاڑی میں ٹو چین بھی لازمی ساتھ رکھیں۔ سٹرک پر برف کی وجہ سے پھسلن کے سبب سیاحوں کو ٹائروں پر ٹو چین کا استعمال کرنے ‏سٹرک پرگاڑی کھڑی کرکےسیلفیاں بنانے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو‏اسکے علاوہ سیاحوں کو سڑک پر ڈبل لائن نہ بنانے،گاڑی کی بیٹری درست رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment