ویلنگٹن(امت نیوز) سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 11ویں بائولر بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں دو وکٹیں لیکر سابق بھارتی بائولر سری ناتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر یہ اعزاز حاصل کیا، مالنگا 315 وکٹیں لیکر سریناتھ کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن بلے باز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے ۔