امام مسجد کی بیٹی نے کھیل میں بڑا مقام حاصل کرلیا

فیصل آباد(امت نیوز)فیصل آباد کے امام مسجد کی بیٹی نے پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز احاصل کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق صاحب اسراء پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے صرف100میٹر ہی نہیں بلکہ 200اور400میٹر ریس میں بھی سونے کے تمغےحاصل کئے۔صاحب اسراء کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ان کے والد قاری عالم خان مسجد کے پیش امام ہیں۔قاری عالم خان نے بتایا کہ بیٹی کو دوڑنے کا جنون تھا وہ بہت محنت کرتی ہے، جو بیٹے کیلئے سوچتا ہوں وہی بیٹی کیلئے کیا۔صاحب اسراء نے اسکول کے زمانے سے ہی ایتھلیٹکس کے کھیل کا انتخاب کیا، ڈسٹرکٹ، صوبائی اور قومی سطح کے بعد اسلامک گیمز اور سیف گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔اسراء نے سو میٹرکا فاصلہ11اعشاریہ صفرچھ سکینڈز میں طے کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Comments (0)
Add Comment