کراچی(پ ر) سہارنپور کوآپریٹو سوسائٹی و ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالستار نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے سوسائٹی کی زمینوں کوقبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے ۔ متاثرین سہارنپور نے یہ زمین 1972 میں خریدی تھی اور 1984 میں کنٹونمنٹ بورڈ نے ا س کا باقاعدہ طورپر نقشہ پاس کیا تھامگر اچانک قبضہ مافیا نے تعمیرات شروع کردی۔ ہائیکورٹ نے تمام پلاٹس اصل مالکان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے مگر شنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس متاثرین کو انصاف دلوائیں تاکہ وہ بھی اپنے گھروں کی چھت تعمیر کرسکیں۔