نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 21 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن(امت نیوز) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47ویں اوور میں 298 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، تھسارا پریرا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی تاہم ان کی 140 رنز کی دھواں دار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ان کی اننگز میں 13 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، روز ٹیلر نے 90 کولن منرو نے 87 اور نیشم نے 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، پریرا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے، روز ٹیلر نے 90، کولن منرو نے 87 اور جیمز نیشم نے 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

Comments (0)
Add Comment