کراچی(امت نیوز) سونا 600 روپے سستاہوگیا جس کے بعد قیمت 67 ہزار 100روپے ہوگئی۔تاجروں کے مطابق یہ تبدیلی مستحکم اور دیرپا نہیں جس کی بڑی وجہ ڈالر کی متزلزل ہوتی قیمت بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت کی وجہ سے بڑھتی ہوئیں بیرونی ادائیگیاں سعودی امداد کے برابر رقم بھی کھا گئی، ایک ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا 2 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔