پاکستان کے لیے 12ارب ڈالرکااماراتی پیکیج متوقع

ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید آج اسلام آباد پہنچیں گے،وہ اپنے دورے میں پاکستان کےلئے تقریبا12 ارب ڈالرز کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق یو اے کے پیکیج میں ساڑھے 9 ارب ڈالر کے ادھار تیل کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا قرضہ بھی شامل ہوگا،مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔ذرائع کے مطابق یواے ای آئندہ 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل فراہم کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیل کی فراہمی کیلئے 1 سال کا معاہدہ ہوگا، بعد میں دوسال کی مزید توسیع ہوگی، امارات پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرض بھی فراہم کرے گا، یواے ای کی طرف سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی منتقلی کا طریقہ کارطے ہونا باقی ہے۔امارات سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق یواے ای پاکستان کو تیل کے ساتھ سعودی عرب کے برابر مالیاتی پیکیج فراہم کرے گا،3 ارب ڈالر کے اس آسان شرائط کے قرض کی منتقلی کا طریقہ کار طے ہونا باقی ہے۔یو اے ای سے مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کے علاوہ ہے۔ذرائع کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل کرنا تھے،یو اے ای کے ولی عہدکے دورہ کی وجہ سے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہوئی۔پیکج کا حجم اور شرائط سعودی پیکج کی طرح ہی ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے موخر ادائیگیوں کی سہولت سے پاکستان کو سات ارب نوے کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، پاکستان سالانہ بارہ سے تیرہ ارب ڈالر کا خام تیل منگواتا ہے، ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوگی۔یاد رہے 15 روز قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔ابوظہبی فنڈ فارڈیویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment