کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن میں آپریشن کے نگراں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے بتایا ہے کہ ماسٹر پلان کے مطابق گارڈن کی یہ مارکیٹ کراچی چڑیا گھر کی زمین پر قائم کی گئی تھی جس کی وجہ سے جانور متاثر ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر نا صرف زولوجیکل گارڈن بلکہ نباتاتی باغ بھی ہے جہاں قدیم درِخت موجود ہیں اور ہزاروں بچے اور شہری روزانہ یہاں آتے ہیں۔دنیا بھر میں کہیں یہ نہیں ہوتا کہ چڑیا گھر کے قریب کیمیکل کی دکانیں ہوں جس سے جانوروں کی صحت متاثر ہوتی ہو ،یہ جانوروں کے حقوق کے بھی خلاف ہے۔