آراکان آرمی نے 13 برمی اہلکار مار دیئے

ینگون(امت نیوز) آراکان آرمی نے رخائن کےعلاقے بوتھی ڈونگ میں چوکی پر حملہ کر کے 13 برمی پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا۔آراکان آرمی بودھ باغیوں کا ایک گروہ ہے جو اپنے مطالبات کیلئے مرکزی حکومت سے لڑ رہا ہے۔ گروپ کا کمانڈر میجر جنرل توان نینگ ہے اور اس کا روہنگیا سالویشن آرمی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ رخائن میں آراکان آرمی کے سیکڑوں جنگجوئوں اور برمی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ گروپ ریاست رخائن، چن، شان اور بنگلہ دیشی سرحد کے علاقوں میں برسر پیکار ہے۔

Comments (0)
Add Comment