قطرے سے منگوائی گئی280 گاڑیاں ری ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ:محمد فیضا ن) حکو مت پاکستا ن نے قطر کے سفارت خانے کو کسٹم ا نٹیلی جنس کی جانب سے حراست میں لی گئی اور قطرکی اہم شخصیا ت کے نام پر اب تک منگوا ئی گئی 280 گاڑیوں کو ری ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں پا کستان کے دفتر خا رجہ نے پا کستان کسٹمز حکا م تحریری طورپر مطلع کر دیا ہے اور مو قف اپنا یا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ریاستوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کو سامنے رکھ کر کیا گیاہے اور اس حو الے سے قطر کے سفارت خانے کو دوماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔دفتر خارجہ نے اس بات کا ا عترا ف کیاہے کہ یہ گا ڑیاں 2013 میں درآمد کی گئیں تھیں او ر انکشاف کیا ہے کہ دفتر خا رجہ نے گا ڑیاں درآمد کرنے کی اجا زت وزیرا عظم ہاوس کے خصوصی ا حکاما ت پر دی تھی، ان گا ڑیوں کی ڈیوٹی فری امپورٹ میں کسی قسم کا کو ئی تضا د نہیں۔ دفتر خارجہ کو قانونی طورپر کسٹم ٹیرف کے پی سی ٹی کوڈ 9905 میں شامل بیرونی ممالک کی اہم شخصیات کو ذا تی ا ستعمال کے لیے ڈیوٹی فری اشیا اور گا ڑیا ں منگوانے کے لیے ا ستثنیٰ یا ڈیوٹی میں چھوٹ کا سر ٹیفکٹ دینے کا ا ختیا ر حا صل ہے جبکہ پی سی ٹی کوڈ میں گا ڑیوں کی تعداد اور ان کی مدت کے حوالے سے کو ئی پا بند ی عائد نہیں گئی ۔ اس کو ڈ کے تحت منگوا ئی گئی کئی گا ڑیاں اب بھی پا کستان میں عرصے سے پا رک ہیں جبکہ کسٹم حکام کا مو قف تھا کہ جس وقت یہ گا ڑیاں درآمد کی گئیں تھیں تب حماد بن جاسم سمیت کسی بھی قطری شخصیت کا نام گا ڑیاں منگوانے کے حوالے سے کسٹم ٹیرف کے پی سی ٹی کوڈ 9905میں دنیا کی مختلف شخصیات کو ڈیوٹی فری اشیا کی اجازت دیئے جانے کی فہرست میں شامل نہیں تھا، ان کے نام فنانس ایکٹ 2016میں پی سی ٹی کو ڈ9905 میں شامل کیے گئے تھے جبکہ گا ڑیاں اس مد ت سے پہلے درآمد کی گئیں تھیں۔ دفتر خا رجہ کا ا س پر موقف ہے کہ ہر سال خلیجی ممالک سے اہم شخصیات پا کستان شکار اور سیر و تفریح کے لیے آتی ہیں اور ان شخصیا ت کو عمومی طور پر سکیورٹی اور لا جسٹک سپورٹ کے حوالے سے سہولیا ت فراہم کی جاتی ہیں وزارت خا رجہ ان شخصیات کے لیے بھی ڈیو ٹی فری کا ر گو اور گا ڑیاں منگوانے کی اجازت دینے کی سفارش کر سکتا ہے جن کا نام پی سی ٹی کو ڈ 9905 میں دی جانے والی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

Comments (0)
Add Comment