اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی رہنما دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔افتخار درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج عالمی رہنما پاکستان سے بزنس کرتے ہیں، ہم ابوظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں۔