پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر پر مسافروں کا احتجاج

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 میں تاخیر پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔پی کے 352 کو پونے 8 بجے کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہونا تھا، جو مقررہ وقت پر روانہ نہیں ہو سکی۔اسلام آباد روانگی کے منتظر مسافر 3 گھنٹے سے زائد وقت تک شدید ٹھنڈ میں ایئر پورٹ پر پریشانی کے عالم میں بیٹھنے پر مجبور رہے ۔پی آئی اے انکوائری کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پرواز رات 11 گیارہ بجے روانہ ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment