انٹرنیٹ کے موجد امریکی سائنس دان لیری رابرٹس انتقال کر گئے

نیویارک (امت نیوز)دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے ماہرین کے گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لیری رابرٹس 81 سال کی عمر میں امریکی شہر نیویارک میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 1960ء کے عشرے میں لیری رابرٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔انہیں کمپیوٹر نیٹ ورک کی اہم ذمہ داری سونپی گئی اور ان کے اس پروگرام کو دنیا ارپانٹ کے نام سے جانتی ہے۔ ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو انٹرنیٹ کاتحفہ دیا۔

Comments (0)
Add Comment