چکوال(نمائندہ امت) چیف جسٹس نے جہلم روڈ پر بیوہ خاتون کی دکانوں پر قبضے کا نوٹس لے لیا۔پروین نامی خاتون کی دکانوں پر فاضل بم قبضہ گروپ نے قبضہ کر کے تعمیر شروع کر رکھی تھی،پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فاضل بھی شامل ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فاضل نے خود ہی مذکورہ بیوہ خاتون کی دکانیں گرا کر اس کیخلاف چوری کا مقدمہ تھانہ سٹی چکوال میں درج کرایا اور اس مقدمے کے اندراج میں ایک سیاسی شخصیت بھی ملوث ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس نے ڈی پی او چکوال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال کو پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔