تورڈھیر( نامہ نگار)تحریک لبیک ضلع صوابی کے ضلعی صدر مو لا نا رحمت علی ، ضلعی جنرل سیکر ٹری ڈا کٹر عبد الصمد اور دیگر اہم رہنماؤ ں کو ر ہا کر دیا گیا، رہا ہو نے کے بعد اپنے گاؤں تورڈھیر پہنچنے پر کا ر کنوں نے انھیں ہا ر پہنا ئے جبکہ ر ہا ئی پا نے والوں میں پی ٹی آ ئی تحصیل لاہور کے سابقہ صدر ڈا کٹر فضل الٰہی بھی شامل ہیں اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ تحریک لبیک کے خلاف کا ر وائی کے دوران ضلع صوابی میں بھی تحریک کے را ہنماؤں کو گر فتار کیا گیا تھا گر فتار ہو نے والوں میں ضلعی صدر مو لا نا رحمت علی ، ضلعی جنرل سیکر ٹری ڈا کٹر عبد الصمد ، اھتشام الحق ، مو لا نا مسرور احمد ، لطیف شاکر ، فضل ما لک ، عبد الشکور ، عبد العلیم ، میر غا لب شاہ ،علی رحمٰن اور شاہ رو م جنکے ساتھ پی ٹی آ ئی تحصیل لاہور کے سابقہ تحصیل صدر ڈا کٹر فضل الٰہی کو بھی گر فتار کیا گیا تھا جن میں لطیف شاکر ، فضل ما لک ، عبد الشکور ،عبد العلیم ، علی رحمٰن ، شاہ رو م کو ہفتہ دس دن پہلے رہا گیا تھا جبکہ مو لا نا رحمت علی ، ڈا کٹر عبد الصمد ، احتشام الحق ، مو لا نا مسرور ، اور پی ٹی آ ئی کے سابقہ تحصیل صدر ڈا کٹر فضل الٰہی کو ہفتہ کے دن ر ہا کیا گیا جو45 دن جیل میں رہے ر ہا ہو نے کے بعد ہفتہ کی شام جب یہ اپنے گاؤں پہنچے تو انکے کا ر کنوں نے انکا استقبال کیا اور انھیں ہا ر پہنا ئے اد ھر انھوں نے را بطہ کر نے پر بتا یا کہ انھیں ہا ئیکو ر ٹ کے حکم پر رہا ئی ملی۔