حیدر آبادمیں لڑکی قتل کے الزام میں والد- بھائی گرفتار

حیدرآباد(نمائندہ امت) لڑکی قتل کے الزام میں والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے تدفین کی کوشش ناکام بنا کر مقتولہ صائمہ کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو یوسف پولیس نے 4 روز پہلے مخفی اطلاع پر بدین چالی کے علاقے میں لڑکی کو قتل کر کے تدفین کی کوشش کو ناکام بنا کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا تھا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔ ٹنڈو یوسف پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور اس دوران انکشاف ہوا کہ گھر والوں نے صائمہ کا رشتہ کیا تھا جس سے مقتولہ نے انکار کر دیا تھا جس پر ان کے گھر پر جھگڑا ہوا ۔ اس کے بھائی جہانزیب خان پٹھان نے فائرنگ کر کے صائمہ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق صائمہ کو قتل کرنے کے بعد اس کے باپ بادشاہ خان اور دیگر2 خواتین نے جہانزیب کے ساتھ ملکر قتل کو چھپانے کے لئے صائمہ کی تدفین کی کوشش کی۔

Comments (0)
Add Comment