کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران نقب زنی کی وارداتوںمیں ملوث ملزمان سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گل رحیم، عثمان، جعفر اور فضل کو گرفتار کرکے اسلحہ، چرس اور نقب زنی کے دوران چوری کیا جانے والا پرچون کا سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نقب زنی کی واردتوں میں ملوث ہیں۔گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروش کاشف، عوامی کالونی پولیس نے 2 ملزمان عدنان ، اشرف بھٹی، سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے 2 ملزمان صادق ، حسین ،گلبہار پولیس نے ملزم فرید ، سمن آباد پولیس نے منشیات فروش یاسر ، جیکسن پولیس نے ملزم یوسف اور سولجر بازار پولیس نے منشیات فروش سلمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے اسلحہ ، مسروقہ فونز ، منشیات اور مسرقوہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔