کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مدرسے کے بچوں کو لے جانے والی وین میں آگ لگنے کے واقعہ کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج کرکے رشید کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 06/19 ایک زخمی بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں وین ڈرائیور رشید کو نامزد کرتے ہوئے غفلت اور لاپروائی کی دفعات لگائی ہیں۔