کراچی (پ ر) ترکی کا وجود تحریک خلافت کا ثمر ہے۔ عالم اسلام کو یکجا کرنے کیلئے مولانا محمد علی جوہر کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔ وہ القدس میں انبیا کے پہلو میں آرام فرماہیں۔ ان تاثرات کا اظہار رابطہ فکر فردا کے کنویز محفوظ النبی خان نے مولانا محمد علی جوہر کی برسی کے موقع پر بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک خلافت میں مسلمانان ہند کی غیر معمولی شرکت نے انگریز وائسرائے کو یہ تجویز دینا بڑی کہ ترکی کے حوالے حکومت کو پالیسی تبدیل کرنی چاہیئے ورنہ ہندوستان پر حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔