کراچی یوتھ فیڈریشن کا پہلا اجلاس

کراچی(پ ر) کراچی یوتھ فیڈریشن کے تحت کابینہ کا پہلا اجلاس جنرل سیکرٹری شہریار نواز کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے انسداد منشیات میں نوجوانوں کے کردار کے عنوان سے قرارداد پیش کی، جس کی کنوینئر محمد ظفیر نے تائید کی۔قرارداد کے متن میں بتایا گیا کہ تمام جامعات ، کالجز اور اسکولوں میں انسداد منشیات کے لیے سفیر مقرر کیے جائیں۔ہر ادارے کو پابند کیا جائے کہ وہ منشیات کے نقصانات پر سیمینار یا آگہی سیشن منعقد کرے۔ جوائنٹ سیکرٹری شاہ رخ منظور نے طلباء یونین کی بحالی کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔ چیئرمین محمد عمر خان اور نائب صدر رانا محمود نے بھی اظہار خیال کیا۔

Comments (0)
Add Comment