سبزی منڈی میں ڈکیتی وارداتیں باعث تشویش ہیں- اسداللہ بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو نے سبزی منڈی میں ڈکیتی و رہزنی کی وراداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لینے، جرائم کے خاتمے اور تاجران برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی کے تاجر رشید سے 12لاکھ نقدی ودیگر سامان کی لوٹ مار پولیس کی ناکامی اور امن وامان کے وعدوں کی نفی ہے۔ ان وارداتوں سے تاجروں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا تاجر برادری کو تحفظ فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Comments (0)
Add Comment