ڈاؤ یونیورسٹی میں 1968بیج کی گولڈن جوبلی تقریب

کراچی( پ ر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خاور سعید جمالی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ز کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ وہ ڈیوٹی نہیں کرتے۔اگر ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں کرتے یو پھر ملک میں بڑے بڑے اسپتال کیسے چل رہے ہیں۔وہ ڈاؤ میڈیکل کالج کے 1968میں گریجویشن کرنے والے بیچ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پروفیسر محمد مسرور ، کالج کے پرنسپل پروفیسر کرتار ڈاؤنی ، 1968کے گریجویٹس اور ان کے اہلِخانہ بھی موجود تھے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر کرتار ڈوانی نے شرکاء کو شیلڈز اور اجرک دیں ۔شرکا نے اپنے تاثرات بیان کیے۔

Comments (0)
Add Comment