کراچی(پ ر) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مفتی عبداللطیف نے وفد کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کرکے کامیابی پر مبارکباد دی۔ گزشتہ روز پریس کلب میں صدر امتیاز خان فاران، جنرل سیکرٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری حنیف اکبر، خزانچی راجہ کامران، گورننگ باڈی کے ممبران اشرف بھٹی، شازیہ حسن و دیگر سینئر صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر مفتی عبداللطیف نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وفد میں محمد علی، محمد آصف اور فاروق اعظم شامل تھے۔