سفاک بھارتی نوجوان ماں کو قتل کرکے خون پی گیا

رائے پور(امت نیوز) بھارت میں سفاک بیٹے نے 50 سالہ ماں سُماریا کو بے دردی سے قتل کرکے خون پی گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں دلیپ یادیو نامی 27 سالہ نوجوان اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد 3 دن تک اُن کا خون پیتا رہا۔ پڑوس میں رہنے والی خاتون نے ہول ناک منظر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو دلیپ فرار ہوچکا تھا اور اس کی ماں کی لاش کے ٹکڑے زمین پر پڑے تھے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزم دلیپ کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس ٹیم کو کمرے کے ایک حصے میں جلے ہوئے کوئلوں میں سے 50سالہ مقتولہ کے جسم کے کچھ جلے ہوئے حصے بھی ملے ہیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم دلیپ یادیو تانترک کا پجاری تھا اور پُراسرار شکتی کے حصول کے لیے اہل خانہ کی قربانی پر یقین رکھتا تھا جب کہ وہ اپنی والدہ کو والد اور بھائی کی موت کے ساتھ اپنی بیوی سے علیحدگی کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا۔

Comments (0)
Add Comment