برلن(امت نیوز)سیاستدانوں کا ڈیٹا لیک ہونے پر جرمنی کے سیاستدانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی اتحادی جماعت سوشل ڈیموکریٹس پارٹی نے حکومت سے سیاسی رہنماؤں کا ذاتی ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی تفصیلات فراہم کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ایس پی ڈی کے سیکریٹری جنرل لارس کلنگ بیل کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ بتائے کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈیٹا افشا معاملے پر کیا کارروائی کی ہے ۔ وزیر داخلہ ہرسٹ شیفور کو اس معاملے کو اپنی اولین ترجیح بنا لینا چاہئے ۔ یہ جمہوریت کے تحفظ کا معاملہ ہے ۔اس حوالے سے جرمن وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انہیں تو افشا کے معاملے کا علم ہی جمعہ کو ہوا تھا ۔ مجھے جو کچھ بھی علم ہوا وہ ایک ہفتے کے دوران لوگوں کے سامنے لانے کی کوشش کروں گا ۔