اسلام آباد (آن لائن)گزشتہ اڑھائی ماہ میں 73 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی گئی جس میں سے 16 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ بجلی چوری میں پنجاب پہلے نمبر پر سندھ دوسرے ‘ کے پی کے تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے۔ بجلی چوری کے خلاف ملک بھر میں 11 ہزار 356 ایف ائی آر درج کی گئیں 550 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔آن لائن کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف مہم کے دوران پتہ چلا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی چوری کی گئی ہے پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف ایک ہزار 640ایف آئی آرز درج ہوئیں جن کے تحت 407لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 4کروڑ 36لاکھ 42 ہزار 210یونٹ بجلی چوری کی گئی جو 69کروڑ 45لاکھ 73 ہزار 773روپے کی بنتی ہے اسمیں سے محکمے نے دس کروڑ 479لاکھ 42ہزار 173روپے کی ریکوری ہے ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی لاہور میں چوری کی گئی جو 30 کروڑ 18لاکھ 74ہزار 936روپے کی ہے جس میں سے محکمے نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کمپین کے دوران لاہور سے ایک کروڑ 63لاکھ 47ہزار 125روپے کی ریکوری کی ۔ کے پی کے میں بجلی چوری کے خلاف 633ایف آئی آر زدرج کی گئیں جس کے تحت 114لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ایک کروڑ 64لاکھ 51ہزار 729روپے کی بجلی چوری کی گئی محکمے کی بجلی چوری کی روک تھام میں چار کروڑ دس لاکھ 69ہزار 63روپے کی ریکوری کی گئی ہے سندھ میں بجلی کے خلاف کارروائی کے دوران 51ایف آئی آر درج کی گئیں 7لوگ گرفتار ہوئے ایک کروڑ 53لاکھ 8ہزار 603روپے کی بجلی چوری کی گئی جس میں سے محکمے کی طرف سے کارروائی کے دوران ایک کروڑ بارہ لاکھ انچاس ہزار پانچ سو اکسٹھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ بلوچستان میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران گزشتہ اڑھائی ماہ میں 32ایف آئی آر زدرج کی گئیں۔ جس کے تحت 22لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔