نیپال کی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27جنوری کو لاہور پہنچے گی

اسلام آباد (امت نیوز)نیپال کی وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم 27جنوری کو لاہور پہنچے گی ٗ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 29سے 5فروری تک کھیلی جائیگی ۔گزشتہ روز پاکستان وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشل سپانسر پیپل اینڈ آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ انٹر لوپ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریال صادق اور چیئر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ٹیم کااعلان کیا تھا ۔ پاکستانی ٹیم ٹیم میں بی ون کیٹگری کی صبا گل ٗ اقصیٰ عارف ٗ بشریٰ ظہور ٗ سمیہ ممتاز اور انیلہ شہزادی (وائس کیپٹن ) ودیگر شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment