ہاکی کی بحالی اور ترقی کیلئے اسپورٹس بورڈ پنجاب سرگرم

لاہور (اسپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی عوام پسند کرتے ہیں،ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کررہا ہے، انڈر 16کھلاڑیوں کے لئے جاری کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب میں ہاکی کا تربیتی کیمپ گوجرہ میں لگایا گیا ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو کوچز تربیت دے رہے ہیں، ہاکی کے فروغ کے لئے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی خدمات قابل ستائش ہیں،۔ندیم سرور نے مزید کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ، ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے جب بھی کوئی ایونٹس منعقد کیا ہے اس میں ہاکی کو ضرور شامل کیا ہے،اب انڈر 16کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں، گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں کوالیفائیڈ کوچز رانا خالد اقبال، خاور جاوید اور اشرف کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، ہاکی میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو تلاش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ہاکی کے فروغ کے لئے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment