طارق محمود مرتضیٰ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر برقرار

اسلام آباد (امت نیوز) طارق محمود مرتضیٰ آئندہ چار سال کیلئے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر اور محمد عارف قریشی سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ سعید احسان رضا زیدی پہلی مرتبہ خزانچی منتخب ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئے انتخابات کی نگرانی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر ماجد بشیر ، پی ٹی ایف ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل گل رحمن اور سید راشد علی اسلام آباد اولمپیکس ایسوسی ایشن نے کی۔انتخابات میں 6 نامزدگیاں مارگلہ کلب ، زری ترقیاتی لمیٹڈ کلب ، پی اے ایف کلب ،گن اینڈ کنٹری کلب ، پی ٹی وی اور اسلام آباد ٹینس اکیڈمی نے طارق محمود مرتضیٰ اور ان کے پینل کے حق میں دیں جبکہ دوسرے نامزدگیاں موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ یونٹس نے طارق محمود مرتضیٰ کو آئندہ چار سال کے لئے دوسری مرتبہ بلامقابلہ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب کرلیا ہے۔اسی طرح محمد عارف قریشی سیکرٹری اور سعید احسان رضا زیدی خزانچی منتخب ہوگئے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment