کراچی(امت نیوز)شہید بے نظیر بھٹو کمپلیکس کے پی ٹی میں 30 روزہ ٹیلنٹ ہنٹ ونٹر باکسنگ کوچنگ کیمپ جاری ہے۔اس حوالے سے نائب صدر سندھ اولمپک ایسو سی ایشن سید محفوظ الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اس لئے انہیں کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے عمدہ اخلاق سے پاکستان کی پہچان بن سکیں۔ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں لگائے جانے والے اس کیمپ میں شہرت یافتہ کوچز عمران شاہ، نور بادشاہ اور محمد امین کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔
٭٭٭٭٭