پسنی کے قریب 8ماہیگیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پسنی کے قریب سمندر میں ریسکیو آپریشن کرکے 8 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے پسنی میں قائم بیس کو سمندر میں ماہی گیروں کی التاحیر نامی کشتی کے ڈوبنے کی اطلاع دی گئی۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے بروقت کاروائی کے نتیجے میں کشتی میں سوار 8ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیاگیا۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے ماہی گیروں کی متاثرہ کشتی کو بھی با حفاظت ساحل پر پر پہنچا دیا گیا۔ماہی گیروں کی کشتی کو یہ حادثہ تیز سمندری لہروں کے باعث پیش آیا۔گذشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا پسنی کے قریب سمندر میں یہ دوسرا ریسکیو آپریشن ہے۔

Comments (0)
Add Comment