ایبٹ آباد میں ایمبولینس کھائی میں جاگری-5 زخمی

ایبٹ آباد (نامہ نگار) شیروان سے مریض کو ایبٹ آباد لانے والی ایمبولینس پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں5افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کے روزشیروان سے مریض کو ایبٹ آباد ہسپتال لانے والی ایپلائیڈ فار ایمبولینس توتنی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابوہوکر گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور عبدالرزاق ولد جمعہ خان،حلیمہ بی بی زوجہ خان ویز،6سالہ فاطمہ دختر خانویز، علی حیدر ولد شیرزمان اورخانویز ولد چن زیب شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسیکو 1122ے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اورزخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔

Comments (0)
Add Comment