انقرہ (ایجنسیاں) ترکی میں باغی گولن سے رابطوں پرمزید100 فوجیوں کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا۔ترک استغاثہ نے مزیدسو فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ٹیلی فون کالزپکڑی جانے کے بعد ان فوجیوں کے امریکہ میں مقیم جلا وطن فتح گولن کے نیٹ ورک سے رابطے ثابت ہو گئے۔ باغی گولن 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھا۔ اس کے بعد سےفوجیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر ترکی میں 77ہزار افراد کو گرفتار جبکہ ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔