کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں پٹ فیڈر کینال آر ڈی 109 اور آر ڈی 125 کے ایریا اور ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے اکرم واہ کینال پر پانی چوری کے لئے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 18کلو میٹر نہری علاقے میں 27مقامات سے پانی کے غیر قانونی کنکشن موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔