ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت وکیل کی استدعا پر 19 جنوری تک ملتوی کردی۔ پیر کے روز احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل عامر رضا نقوی کی جانب سے عدم پیشی کی درخواست دائر کی گئی۔ جونیئر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عامر رضا نقوی سپریم کورٹ میں مصروف ہے۔ آج پیش نہیں ہوسکتے سماعت ملتوی کی جائے۔

Comments (0)
Add Comment