لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا مالی بحران انتہائی سنگین ہوگیا جس کے باعث فضائی میزبانوں کو 10 ماہ سے انٹرنیشنل الاؤنس نہیں ملے۔پی آئی اے میں مالی بحران انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے جس کے باعث فضائی میزبانوں کو 10ماہ سے انٹرنیشنل الاؤنس نہیں ملے، الاؤنس نہ ملنے سے فضائی میزبانوں کے لیے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے، پی آئی اے اپنے فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی روٹس پر4 ڈالر فی گھنٹہ انٹرنیشنل الاؤنس ادا کرتا ہے اور فضائی میزبان اسی الاؤنس سے بیرون ممالک اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔مالی مشکلات کے شکار فضائی میزبان بچوں کی فیسیں تک ادا نہ کر سکے ان کے لیے روزمرہ کے معاملات چلانا بھی مشکل ہو چکے ہیں جب اس سلسلے میں پی آئی اے کے ترجمان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاؤنس ملنے میں تاخیر ہوئی ایک دو روز میں الاؤنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی۔