کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بہتر نہیں ہیں، ان کی جگہ8 میگا پکسل کے 12 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے ۔ علی رضا عابدی قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تاہم ملزمان کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیفنس خیابان اتحاد پر سی ٹی وی کیمروں کے مانیٹرنگ سیل کے افتتاح کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وائس آف کراچی کے تعاون سے 14کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جن کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔سیف سٹی پروجیکٹ پائپ لائن میں ہے۔ کورنگی اور ڈیفنس کو ہاٹ اسپاٹ سمجھتے ہیں مانٹرنگ آفس میں پولیس اہلکار سمیت وائس آف کراچی کے نمائندے بھی ہونگے۔