لسبیلہ چوک میں یومیہ 10لاکھ کی منشیات کھلے عام فروخت ہو نے لگی

کراچی (نمائندہ خصوصی)جمشید کوارٹر پولیس نے لسبیلہ میں یومیہ لاکھوں روپے منشیات بیچنے کی کھلی چھوٹ دیدی۔ منشیات فروش مکروہ دھندے کیلئے موبائل فون اور وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ کہ لسبیلہ میں مقیم خاندان گھروں سے یومیہ 10 لاکھ سے زائد کی اعلی قسم کی چرس فروخت کر تا ہے جبکہ پولیس منشیات کے خریداروں کو پکڑ نے کے بعد رشوت کے عو ض چھوڑ دیتی ہے اور منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ کنڈیکٹراور ڈرائیورپٹیل پاڑہ اور لسبیلہ میں بسوں کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر لاتے ہیں جبکہ اعلی قسم کی منشیات کالا ڈھا کہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہےذرائع کے مطابق اس وقت بھی لسبیلہ چوک میں مٹھو اور اشفاق منشیات فروخت کر رہے ہیں ۔موبائل فون اور واٹس ایپ کے ذریعے خریداروں سے رابطہ کر کے اپنے کارندوں کے ذریعے مال سپلائی کرتے ہیں اور پولیس منشیات کے گاہکوں پر نظر رکھتی ہے اور جیسے ہی کوئی خریدار منشیات لے کر آتا ہے اسے پکڑلیتی ہے اور رشوت لے کر اسے چھو ڑ دیتی ہے جبکہ منشیات جس گلی میں فروخت کی جاتی ہے اس میں جانےاور آنے کاایک ہی راستہ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں بھی ان منشیات فروشوں کو کئی دفعہ گرفتار کیا گیا ہے اور سزا بھگتنے کے بعد دوبارہ دھندا شروع کر دیتے ہیں ماضی میں اسی گلی میں منشیات کا اڈہ بنا ہو ا تھا تاہم آپریشن کے بعد مٹھو اور اشفاق کے کارندے فون اور واٹس ایپ کے ذریعے مال سپلائی کرتے ہیں اس حوالے سے ایس ایچ او جمشید کوارٹر رضوان پٹیل سےموقف کیلئے دو دفعہ فون کیا گیا تاہم انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

Comments (0)
Add Comment