ملعونہ آسیہ کی رہا ئی فیصلےپرنظر ثانی کی جائے-مجلس تحفظ ختم نبوت

سرائے نورنگ(نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملعونہ آسیہ مسیح کی رہاہی کے فیصلے کو غلط،غیر قانونی ،غیراسلامی،غیر شرعی،غیر اخلاقی اور نا انصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ شریعت کورٹ کے ججوں پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل کرکے اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گذشتہ روز یہاں قلعہ گراؤنڈ نورنگ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لکی مروت کے زیر اہتمام 13ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ختم نبو ت کے مرکزی مبلغ قاضی احسان احمد ،مرکزی نائب امیر مولانا عزیز احمد،صوبائی امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی ،ایم این اے شیخ الحدیث مولانا محمد انور، مولانا بشیر احمد حقانی ،مفتی ضیاء اللہ،مولانا عبدالرحیم ،مولانا ابراہیم ادہمی اور دیگر نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کی رہائی پر ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں گرفتار تمام علماء کو فی الفور رہا کرکے ان کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کئے جائیں کیونکہ تحفظ ناموس رسالت عوام اور حکمرانوں کی متفقہ ذمہ داری ہے اور اس کے لئے احتجاج کا سب کو حق حاصل ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت قوانین کے ساتھ غداری کرنے سے گریز کریں ورنہ ان کا انجام بھی مذکورہ قوانین کے ساتھ غداری کرنے والے سابقہ حکمرانوں سے بھی براہوگا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبو ت کوئی سیاسی یا فروعی مسئلہ نہیں بلکہ یہ عقائد کا مسئلہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment