لاہورہائیکورٹ بار جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان کوعشائیہ دے گی

لاہور(امت نیوز)لاہور ہائیکورٹ بار 11 جنوری بروزجمعہ کو چیف جسٹس پاکستان کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دے گی جبکہ نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو استقبالیہ دینے کا پروگرام بنایا گیاہے۔تقریب میں لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بار کے تمام ججز 3اور وکلاء کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment