گوجرنوالہ میں حکومتی رکن کے بھائی کا افسر پر تشدد- مقدمہ درج

گوجرانولہ(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی بھٹی اور بھائی حیدر عباس بھٹی سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شوکت علی بھٹی کے بھائی حیدر عباس بھٹی نے مبینہ طور پر ساتھیوں سمیت دفتر انہار پر ہلہ بولا، ایس ڈی او پر پستول تان لیا اور انہیں دفتر سے باہر گھسیٹتا رہا۔ہیڈ کوارٹرقادرآباد میں تعینات ایس ڈی او محکمہ انہار صدام حسین نے واقعے کی ایف آئی درج کرادی ہے، اور بیان دیا ہے کہ ایم این اے شوکت علی بھٹی کے قریبی ساتھیوں کو مچھلیاں پکڑنے سے منع کیا تھا جس پر ایم این اے کا بھائی حیدر عباس بھٹی طیش میں آگیا اور دفتر میں آکر مارپیٹ کی اور مجھے گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ایس ڈی او صدام حسین نے کہا ہے کہ مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر ٹارچر کیا گیا اور یہ پورا واقعہ ایم این اے کی ایما پر ہوا، ملزمان بااثر ہیں، مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment