کراچی (بزنس رپورٹر) کے الیکٹرک نے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مہم سرجانی، بن قاسم، گلشن اقبال، نارتھ کراچی اور لیاری سمیت مختلف علاقوں سے7000سے زائد کنڈا کنکنشز کا خاتمہ کردیا۔ اس کیساتھ ساتھ پاور یوٹیلیٹی شہر بھر میں قائم سہولت کیمپس اور30کسٹمر کیئر سینٹرز کے ذریعے صارفین کو نئے کنکشن کیلئے درخواست دینے اور قانونی میٹر کنکشنز کے ذریعے اپنی بجلی ریگولرائز کرنے میں سہولت فراہم کررہی ہے۔ فاسٹ ٹریک پروسینگ اور آسان دستاویز بھی ضروریات کی وجہ سے نئے کنکشن کی فراہمی کیلئے درکار وقت میںکمی آئی ہے اور 4500سے زائد کم قیمت میٹرز پہلے ہی ترجیحی بنیاد پر نصب کئے جاچکے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، بجلی چور 28جنوری سے قبل میٹرز کے ذریعے اپنے کنکشنز باضابطہ کرالیں۔ اس کے بعد بجلی منقطع کرنے سمیت سخت کارروائی کی جائیگی۔ صارفین مقررہ مدت تک فاسٹ ٹریک پروسینگ اور انسٹالیشن کیلئے کیمپس اور کسٹمر کیئر سینٹرز میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔