کراچی (پ ر) چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن ایاز موتی والا نے کہاہے کہ حکمران گیس بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ غریب عوام کے گھروں کے چولہے بجھا کر کس نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔ ایاز میمن موتی والا نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ نہ ہو اس لئے وزیر اعظم عوام کے بنیادی مسائل حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔