پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پہنور کی درخواست پر فیصلہ 9 جنوری تک محفوظ کرلیا ہے۔ پیر کے روز سینٹرل جیل میں سماعت کے موقع پر کیس میں گرفتار ملزم رحیم سواتی و دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں قتل کیس کی مزید تحقیقات کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے۔ جب تک سپریم کورٹ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کرے سماعت روکی جائے۔

Comments (0)
Add Comment