کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے نوجوان شہید- خاتون زخمی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے شہری شہید اور خاتون زخمی ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بگسار سیکٹر میں شہر آبادی کو بلااشتعال نشانہ بنایا، دشمن فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں، شہید ہونے والے شہری کی شناخت 26سالہ عظیم کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو موثر جواب دیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی میں بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

Comments (0)
Add Comment