کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں اور فیصلوں کا احترام کیا ہے اور ہماری قیادت عدالتوں میں پیش ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے بھی ان تمام چیزوں کو مسترد کیا اور معاملہ نیب کے حوالے کیا، آج عدالت کہہ رہی ہے کہ بلاول اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنا غلط ہے۔مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ تحریک انتقام کو امور مملکت پر توجہ دینا چاہیے اور سیاسی انتقام چھوڑ دیں، تحریک انصاف، تحریک انتقام بن گئی ہے لہٰذا اسے اپنی پالیسی پر سوچ بچار کرنا چاہیے، سازشی عناصر کے اب ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔