فوجی عدالتوں کی مدت میں 2سال توسیع کا فیصلہ

اسلامآباد(بیورورپورٹ/مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کرلیا ہےذرائع کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے گی وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔ذرائع وزارت قانون کے مطابق آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جب کہ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2017میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔بل کے تحت گرفتار ملزمان کا 24گھنٹوں میں ریمانڈ اور گرفتاری کی وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، ملزم اپنے مقدمے کے لیے نجی وکیل کی خدمات حاصل کرسکے گا اور ملزم کو قانون شہادت کے تحت مراعات بھی حاصل ہوں گی۔ بل کے تحت ملزم پر قانون شہادت 1984کا اطلاق ہوگا جب کہ مذہب اور عقیدے کے غلط استعمال کو بھی دہشت گردی تصور کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment