کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیر شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے متحدہ لندن کے بھتہ خور محمد عمران عرف قادری کو گرفتار کرلیا، ایس پی مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم نے 2013 میں ایم پی اے کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیا، ملزم 2008 میں سیکٹر انچارج بھی رہ چکا ہے اور وہ شیر شاہ کا سیکٹر انچارج تھا، ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے شیر شاہ مارکیٹ سے بھتہ وصول کیا اور اسکے ساتھ ساتھ اس نے فائرنگ، جلائوگھیراو، ہنگامہ آرائی اور کھالیں جمع کرنے کااعتراف کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف، رپیٹر، نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔