قومی ہاکی کھلاڑیوں کا سردی میں برا حال

لاہور(امت نیوز) سخت سردی کے باوجود پروہاکی لیگ کیمپ میں کھلاڑی ٹھنڈے فرش پر سونے پر مجبور ہیں، رہائش کیلئے دیے گئے کمرے پناہ گزین کیمپ کا منظر پیش کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو گی، ایونٹ میں 4 کنفیڈریشنز کی 9ٹیموں پاکستان، آسٹریلیا، بیلجیئم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن،اسپین اور نیوزی لینڈ کو شرکت کرنا ہے، تیاریوں کیلئے کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، ورلڈ کپ سے قبل مالی مشکلات کا شکار پی ایچ ایچ کو ایک نجی کمپنی کی اسپانسرشپ حاصل ہوئی تھی، میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد مسائل میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے، سیکریٹری PHF شہباز سینئر کے استعفے سمیت متعدد عہدوں میں اکھاڑ پچھاڑ ہوچکی، فنڈز کی کمی بھی شدت سے محسوس ہورہی ہے، ان حالات میں کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بیڈز دینے کے بجائے سخت سردی میں ٹھنڈے فرش پر سلایا جا رہا ہے، مجموعی طور پر 4کمروں میں 50سے زائد پلیئرز نیند پوری کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment